امریکی کانگریس کی بلڈنگ کے باہر فائرنگ کے باعث کانگریس نے اپنی کارروائی معطل کر دی۔
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس کے نزدیک پنسیلوانیا روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آس پاس کی سڑکیں بلاک کر دیں۔
ٹوئٹر میں بعض عینی شاہدین لکھا ہے کہ ایک شخص نے اپنے اوپر فائرنگ کی ہے۔ اس شخص کو مخالف قرار دیا جا رہا ہے اور اس کے پاس ایک تحریر تھی جس کا موضوع تھا " ایک فیصد (دولتمندوں ) سے ٹیکس وصول کریں۔
پولیس نے بھی کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک مشکوک پیکٹ ملا ہے - اگرچہ فائرنگ بند ہوگئی ہے لیکن کانگریس نے احتیاطا اپنا کام ابھی تک شروع نہیں کیا ہے۔


















.......
/169